معروف ماڈل نے شادی کی پیشکش کرنے والے کو انکار کردیا، لیکن انگوٹھی خود ہی رکھ لی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک ماڈل کو اجنبی شخص نے شادی کی پیشکش کی اور اڑھائی لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 5کروڑ 11لاکھ روپے) مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی پیش کی لیکن ماڈل نے اس شخص کی شادی کی پیشکش مسترد کر دی مگر انگوٹھی اپنے پاس ہی رکھ لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس برطانوی ماڈل کا نام امینڈا کورنین (Amanda Cronin)ہے۔ امینڈا نے بتایا کہ یہ امیر اجنبی اسے پہلی بار نیویارک ہوٹل میں ملا تھا اور وہ شادی شدہ تھا۔ وہاں دونوں میں فون نمبرز کا تبادلہ ہواجس کے بعد اس شخص نے امینڈا کو محبت بھرے پیغامات بھیجنے شروع کر دیئے۔
امینڈا کا کہنا تھا کہ ”بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ وہ شخص شمالی یورپ کے چند طاقتور ترین افراد میں سے ایک ہے اور شادی شدہ ہے۔ اس نے مجھے کہا کہ وہ میرے لیے اپنی بیوی کو چھوڑ دے گا۔ ایک بار اس نے مجھے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ہی شادی کی پیشکش کی اور پھر ایک بار لندن میں ملاقات کے دوران۔ تب اس نے مجھے 10قیراط کی انگوٹھی مجھے دی۔ میں نے اس کی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی اور اسے انگوٹھی واپس کی مگر اس نے یہ کہہ کر انگوٹھی مجھے لوٹا دی کہ ’مجھے خوشی ہو گی اور تم یہ انگوٹھی رکھ لو گی۔“