سعودی عرب میں اصلی تبدیلی آگئی، یکم جنوری سے 24 گھنٹے کھلا رہے گا
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں اصل تبدیلی آ گئی۔ حکومت نے مارکیٹس کو 24گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت دے دی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یکم جنوری 2020ءکے بعد سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیاں دن رات، ہفتے کے سات دن جاری رہیں گی۔ تاہم 24/7کھلا رہنے کے لیے کاروباری اداروں اور مارکیٹس وغیرہ کو فیس کے عوض اجازت نامہ لینا ہو گا جو کہ دکان کی لوکیشن اور ایکٹیویٹی کی قسم کے مطابق دیا جائے گا۔
سعودی حکام کا کہنا تھا کہ مارکیٹس میں نگرانی کے لیے کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ وہ دکانیں 24گھنٹے کھلی نہ رہ سکیں جن کے پاس اجازت نامہ نہ ہو۔ وزیربرائے میونسپل و دیہی امور ماجد القسبی کا کہنا تھا کہ ”کاروباروں کو 24گھنٹے کام کی اجازت دینے سے شہریوں کو سروسز کی ہمہ وقت دستیابی ممکن ہو گی اور ان کا معیارزندگی بلند ہو گا۔ اس کے علاوہ اس سے ملازمتوں کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔“