نئے سال کا زوردار تحفہ، بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دے دی گئی، فی یونٹ اوسط قیمت 17 روپے 69 پیسے ہوگئی

نئے سال کا زوردار تحفہ، بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دے دی گئی، فی ...
نئے سال کا زوردار تحفہ، بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دے دی گئی، فی یونٹ اوسط قیمت 17 روپے 69 پیسے ہوگئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نئے سال کے موقع پر کے الیکٹرک کو بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دے دی۔

نئے سال کے ساتھ ہی کراچی کے شہریوں پر بجلیاں گرادی گئیں۔ نیپرا نے کے الیکٹر ک کو کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 4 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی 11 سہ ماہی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دی ۔ بجلی مہنگی ہونے کے باعث شہر قائد کے صارفین پر 106 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے فیصلے کے باعث کراچی میں بجلی کی اوسط قیمت 17 روپے 69 پیسے ہوجائے گی۔ بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوسکے گا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...