نسیم شاہ انڈر 19 ورلڈکپ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ ناقابل یقین فیصلہ کر لیا گیا

نسیم شاہ انڈر 19 ورلڈکپ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ ناقابل یقین فیصلہ کر لیا گیا
نسیم شاہ انڈر 19 ورلڈکپ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ ناقابل یقین فیصلہ کر لیا گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کی زیر قیادت سلیکشن کمیٹی نے نسیم شاہ کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت سے روک دیا ہے جس کے باعث وہ انڈر 19 ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے دوسرے راﺅنڈ میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 کھلاڑی وسیم خان اور شیراز خان کو ممکنہ طور پر نسیم شاہ کے متبادل کے طورپر سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ پی سی بی کے ایک افسر نے نسیم شاہ کے ٹریننگ کیمپ میں شریک نہ ہونے کی تصویق بھی کر دی ہے اور بتایا ہے کہ نسیم شاہ کو بنگلہ دیش کیخلاف شیڈول ٹی 20 سیریز کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نسیم شاہ کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کیلئے ساتھ لے جانا چاہتے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ نوجوان فاسٹ باﺅلر کو ناک آﺅٹ سٹیج کیلئے ہی ٹیم میں شامل کر لیا جائے جس سے ان پر زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا تاہم پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے خیال میں ایسا کرنے سے نسیم شاہ پر بوجھ بڑھ جائے گا جس کے باعث وہ انجری کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

مزید : کھیل