”حریم شاہ کا خوف!!!“فیاض الحسن چوہان نے ایسی خواہش کا اظہارکردیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

”حریم شاہ کا خوف!!!“فیاض الحسن چوہان نے ایسی خواہش کا اظہارکردیا کہ آپ کی بھی ...
”حریم شاہ کا خوف!!!“فیاض الحسن چوہان نے ایسی خواہش کا اظہارکردیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے آڈیو کال لیک کیے جانے کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے پہلے حریم شاہ کو پی ٹی آئی کا کارکن بتا یا اور پھر ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے علم کے مطابق بھارت اور چین میں ٹک ٹاک کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر فیاض الحسن چوہان کی ایک آڈیو کال وائرل ہوئی جس میں وہ حریم شاہ سے بات کرتے ہوئے اسے میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ آڈیو میں یہ بھی سنا جا سکتا ہے کہ کس طرح فیاض الحسن چوہان ایک صحافی کو برا بھلا کہ رہے ہیں۔آڈیو کال میں فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کو بار بار یہ کہ کر سمجھا رہے تھے کہ میڈیا سے بات مت کیا کرو، تمہیں پتہ ہے یہ اینکرز ہوتے ہیں، ان کا کام ہے اگلے بندے کو پھنسانا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -