وزیر اعلیٰ پنجاب نے افشاں لطیف پر کیا الزامات لگا کرتحقیقات کاحکم دیا ؟ کاشانہ کی  سپر انٹنڈنٹ کا ایک اوربیان منظرعام پر آگیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے افشاں لطیف پر کیا الزامات لگا کرتحقیقات کاحکم دیا ؟ ...
وزیر اعلیٰ پنجاب نے افشاں لطیف پر کیا الزامات لگا کرتحقیقات کاحکم دیا ؟ کاشانہ کی  سپر انٹنڈنٹ کا ایک اوربیان منظرعام پر آگیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)فلاحی ادارے کاشانہ کی سپرانٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مجھ پر ادارے میں بے ضابطگیوں کا الزام لگا کرتحقیقات کاحکم دیا گیا ، کاشانہ میں کھانے پینے کی اشیاءکا فقدان تھا ۔

نجی نیوز چینل 92نیوز کے مطابق کاشانہ کی سپر انٹنڈنٹ افشاں لطیف کا ایک اور بیان سامنے آگیاہے جس میں افشاں نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے مجھ پر ادارے میں بے ضابطگیوں کا الزام لگا کر تحقیقات کاحکم دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کاشانہ میں چارماہ سے کھانے پینے کی اشیاءکا بحران تھا جس پر میں نے تحریری طور پر آگاہ کیا ۔ افشاں لطیف نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے اہل خانہ نے بھی کاشانہ کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ کی طر ف سے ایک لاکھ روپے دیئے گئے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افشاں لطیف کی جانب سے ڈی جی سوشل ویلفیئر اور صوبائی وزیرحاجی اجمل چیمہ پر الزامات لگائے گئے تھے کہ ان کی جانب سے افشاں لطیف پر کاشانہ کی کم عمر بچیوں کی شادیوں کیلئے دباﺅ ڈالا جاتا تھا ۔

مزید : قومی