بالآخر مریم نواز نے خاموشی توڑ دی

بالآخر مریم نواز نے خاموشی توڑ دی
بالآخر مریم نواز نے خاموشی توڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثناءاللہ خان سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے خلاف ہیروئن کا مقدمہ جھوٹا اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر بھی موجود تھیں۔ رانا ثناءاللہ اور ان کے اہلخانہ کو مریم نواز کی دعوت پر کھانے پر بلایا گیا تھا۔
اس موقع پر مریم نواز نے رانا ثناءاللہ کو ضمانت پر رہائی ملنے پر مبارکباد دی اور کہا حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا اور رانا ثناءاللہ کو جھوٹے کیس میں پھنسایا، جرات سے الزامات کا سامنا کرنے پر آپ اور آپ کی فیملی کو سلام ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اللہ مجھے اس کیس میں بھی سرخرو کرے گا۔