”سال 2019میں عمران خان اور ان کے دوستوں نے بڑے مزے کئے “سلیم صافی کادعویٰ

”سال 2019میں عمران خان اور ان کے دوستوں نے بڑے مزے کئے “سلیم صافی کادعویٰ
 ”سال 2019میں عمران خان اور ان کے دوستوں نے بڑے مزے کئے “سلیم صافی کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ سال 2019عمران خان اور ان کے دوستوں کیلئے بڑے مزے کا سال تھا، قوم اور اداروں کیلئے یہ سال بڑی آزمائشوں اور مصیبتوں کا سال ، بڑا خطرناک سال رہا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہاہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ سال 2019میں حکومت عوام اور ملک کے لئے کیسی رہی؟ یہ سال عمران خان ، ان کے دوستوں اور چہیتوں کے لئے بڑے مزے کا سال تھا ۔ وہ بڑے بڑے محلات میں بیٹھ کر جنہیں یونیورسٹیاں بنانا تھا مزے کرتے رہے ، ادارے اور میڈیا بھی ان پر مہربان رہا ۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ کہ عوام اور اداروں کیلئے یہ سال بڑی آزمائشوں ،مصیبتوں کا سال رہا اور بڑا خطرناک سال رہا ، آپ نے دیکھا کہ اس سال کے آخری دنوں میں عدلیہ کے ساتھ کیا کیاگیا ؟لیکن وزیر اعظم عمران خان اوران کے دوست بڑے مزے میں رہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تو نام لیا جاتاہے لیکن وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کا کوئی نام نہیں لیتا ، اگر نااہلی کے حوالے سے دیکھا جائے تو محمود خان وزیر اعلیٰ پنجاب سے دس ہاتھ آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لئے یہ سال آزمائشوں سے بھرا ہواسال تھا لیکن بطور اپوزیشن ن لیگ کی کارکردگی صفر رہی ، اس کی سیاست صرف اور صرف اپنی قیادت کے مقدمات کے گرد گھومتی رہی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد