”ن لیگ کے لئے سال 2019ابھی ختم نہیں ہوا“ تجزیہ کارحسن نثار کی وضاحت

”ن لیگ کے لئے سال 2019ابھی ختم نہیں ہوا“ تجزیہ کارحسن نثار کی وضاحت
”ن لیگ کے لئے سال 2019ابھی ختم نہیں ہوا“ تجزیہ کارحسن نثار کی وضاحت

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ سال2019حکومت کے لئے چیلنجز اور عوام کے لئے چیخوں کا سال تھا ، اس پر تقریر ضروری نہیں ہے ، ن لیگ کے لئے سال 2019ابھی ختم نہیں ہوا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ سال 2019حکومت کے لئے چیلنجز اور عوام کیلئے چیخوں کا سال تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال حکومت کیلئے کیا تھا اور عوام کیلئے کیا تھا ؟ اس پر تقریر ضروری نہیں ہے ۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ یہ سال ن لیگ کے لئے نخوست اورنا اہلی کا سال تھا، ان کا یہ سال ابھی ختم نہیں ہوا ، یہ جاری ہے، ابھی آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ؟ یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ، ن لیگ کے لئے سال 2019 بھی جاری ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...