نئے سال حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام کو پہنچیں گے :عمران خان

نئے سال حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام کو پہنچیں گے :عمران خان
نئے سال حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام کو پہنچیں گے :عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے سال میں اہم منصوبے شروع کیے جائیں گے،آنے والے سال میں حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام کو پہنچیں گے ۔وزیراعظم نے حکومتی و اتحادی سینیٹرز نے ملاقات کی اور سینیٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے سینیٹرزکوعوامی قانون سازی اورمسائل اجاگرکرنے کی ہدایت کی، سینیٹرز نے علاقائی مسائل سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ۔جس میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایسی قانون سازی پرتوجہ دی جائے جس سے عوام کوفائدہ ہو۔عمران خان نے کہا کہ نیاسال ملک میں ترقی واقتصادی استحکام اور خوشحالی لائے گا۔

مزید : قومی


loading...