سال 2019ن لیگ کیلئے کیسا رہا ؟ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بتادیا

سال 2019ن لیگ کیلئے کیسا رہا ؟ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بتادیا
سال 2019ن لیگ کیلئے کیسا رہا ؟ تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ سال 2019میں پوری ن لیگ تندہی ، محنت ، ریاضت اور مشقت سے ہاﺅس آف شریفس کو ریلیف پہنچانے میں لگی رہی ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ن لیگ پوری جماعت تندہی ، محنت ، ریاضت اور مشقت سے ہاﺅس آف شریفس کو ریلیف پہنچانے میں لگی رہی ، ان کا مقصد صرف اور صرف اپنی قیادت کوبچانا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019میں ن لیگ کی کنفیوژ پالیسی اور کنفیوژ مائنڈ سیٹ تھا ، کوئی پالیسی نہیں تھی، بیانیہ ختم ہوا اور ٹوئٹر بھی خاموش ہوگیا ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جب زہر کاپیالہ پینے کا وقت آیا تو ہمارا سقراط ایک بار پھر موقع سے کھسک گئے ، اس وقت ہمارے دوسرے بڑے شہباز شریف بھی وہی لندن ہیں اور باقی سارا خاندان بھی وہی اکٹھا ہوا ہے ، اس وقت مائنس ون کردیں تو باقی خیر ہی خیر ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد