حکومت نے ہواﺅں کارخ بدلنے کی کوشش کی ، میاں جاوید لطیف کا الزام

حکومت نے ہواﺅں کارخ بدلنے کی کوشش کی ، میاں جاوید لطیف کا الزام
حکومت نے ہواﺅں کارخ بدلنے کی کوشش کی ، میاں جاوید لطیف کا الزام

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ ہواﺅں کا رخ بدل رہا تھا تو حکومت نے اس احتساب کارخ آرڈیننس کے ذریعے بدلنے کی کوشش کی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جو بندہ آئین توڑ کرآئے اور جو قانون وہ بنائے ، اس قانون کا اطلاق اس بندے پر تو نہیں ہوتا لیکن عام بندے پر ہو جاتا ہے ۔یہ کیسی بات ہے ؟

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہر قانون جب بنتاہے ، اس کا وقت بہت اہم ہوتا ہے ، اب جب ہواﺅں کا رخ بدل رہا تھا تو حکومت نے اس احتساب کارخ آرڈیننس کے ذریعے بدلنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہواﺅں کارخ بدلے نہ بدلے لیکن وقت ضرور بدلتا ہے ۔

مزید : قومی