”اگر رانا ثنا ءاللہ پر غلط مقدمہ بناہے تو ۔۔۔“میاں محمود الرشید نے وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

”اگر رانا ثنا ءاللہ پر غلط مقدمہ بناہے تو ۔۔۔“میاں محمود الرشید نے وزیر ...
”اگر رانا ثنا ءاللہ پر غلط مقدمہ بناہے تو ۔۔۔“میاں محمود الرشید نے وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید نے کہاہے کہ رانا ثناءاللہ پر اگر مقدمہ غلط بناہے تو پھر وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس پر ایکشن لیں لیکن اگر کسی نے ذاتی رنجش کی بناءپر راناثناءاللہ کوپکڑاہے تو پھر یہ قابل معافی نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ رانا ثناءاللہ پر اگر مقدمہ غلط بناہے تو پھر وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس پر ایکشن لیں لیکن اگر کسی نے ذاتی رنجش کی بناءپر راناثناءاللہ کوپکڑاہے تو پھر یہ ناقابل معافی ہے ۔غلط مقدمہ بنانا قطعی مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی ریٹنگ ایجنسیاں کہہ رہی ہیں کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت کم ہونا رک گئی ہے ۔

محمود الرشید کا کہنا تھا کہ میں قطعی طور پر مایوس نہیں ہوا ہوں ،ہم نے صحت ، تعلیم اور پینے کے صاف پانی پر بھر پور توجہ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت گھر بن رہے ہیں ، 25ہزار کے قریب یونٹس بن رہے ہیں اوراگلے سال تک لاہور، فیصل آباد میں بھی شروع کردیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اگلے سال تک نو یونیورسٹیاں بنائیں گے جبکہ ن لیگ اپنے دس سالوں میں ایک یونیورسٹی بھی نہیں بنا سکی ۔

مزید : قومی


loading...