حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام پر پٹرول بم گرا دیا

حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام پر پٹرول بم گرا دیا
حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام پر پٹرول بم گرا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی اکستان آن لائن )وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2020سے ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت 2روپے 61 پیسے اضافے کے بعد 116روپے 60پیسے ہو گئی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 2روپے 25پیسے اضافے کے بعد 127روپے26پیسے ہو گئی ،لائٹ ڈیزل کی قیمت 2روپے 8پیسے اضافے کے بعد 84روپے 51پیسے ہوگئی ۔مٹی کے تیل کی قیمت 3روپے 10پیسے اضافے کے بعد 99روپے 45پیسے ہو گئی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں