اس وقت دعاﺅں اورحکومت کی مدد کی ضرورت ہے ، سربراہ پی آئی اے

اس وقت دعاﺅں اورحکومت کی مدد کی ضرورت ہے ، سربراہ پی آئی اے
اس وقت دعاﺅں اورحکومت کی مدد کی ضرورت ہے ، سربراہ پی آئی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود  نے کہاہے کہ سفارش نہیں مانتا ، اس وقت دعاﺅں اورحکومت کی مدد کی ضرورت ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود  نے کہا کہ مجھے جب پی آئی اے میں تعینات کیاگیا تو اس ادارے کا آڈٹ ہی نہیں ہوا تھا جس پر میں نے سب سے پہلے پی آئی اے کے دوسالوں کا آڈٹ مکمل کروایا اور اس سال کا آڈٹ بھی مکمل کرانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے سارے جہاز اس وقت اڑ رہے ہیں اور ملازمین کو بھی کام کی تحریک ملی ہے ، اس کی وجہ ٹیم ورک ہے ۔
ارشد محمود کا کہنا تھا کہ اگر میری ٹیم کام کرتی رہی تو ہم 2020میں مالی خسارہ بہت کم سطح پر لے آئیں گے اور اس کے بعد ہم جہازوں میں اضافہ کریں گے ، مسافروں کیلئے سہولیات بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 2020میں ہم ملک وقوم کی بہترخدمت کریں گے ، پی آئی اے کاخسارہ نصف سے کم ہوچکاہے ، امریکہ کا روٹ دوبارہ بحال کریں گے اور دیگر براعظموں میں نئے روٹس کا اضافہ کیاجائیگا کیونکہ سیاحت کیلئے بہت سے روٹس ہیں جن پر توجہ نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت دعاﺅں اور حکومت کی مدد کی ضرورت ہے ،جہازوں کی حالت بہت خراب ہے جن میں مسافروں کو تفریحی سہولیات نہیں دی جاسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سفارش نہیں مانتا بلکہ تمام کام میرٹ پر کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ممحمود  کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران نے ایئر مارشل ارشد محمود  کو کام کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں، پرانے ملازمین کو نکالنے اور تبادلوں سے بھی روک دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ پی آئی اے میں خرید و فروخت ، پالیسی سازی اور ایک کروڑ سے زائد کے اثاثے بھی فروخت نہیں کرسکتے۔

مزید :

قومی -