’ہمارے ہاتھ اس کی وجہ سے بندھے ہوئے ہیں‘ سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے الزام لگادیا

’ہمارے ہاتھ اس کی وجہ سے بندھے ہوئے ہیں‘ سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے ...
’ہمارے ہاتھ اس کی وجہ سے بندھے ہوئے ہیں‘ سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے الزام لگادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے قانون سازی نہ ہونے کا سارا ملبہ اپوزیشن پر ڈال دیا، کہتے ہیں کہ حکومت بل لاتی ہے تو اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ میں نہیں آتے، ہمارے ہاتھ اپوزیشن کی وجہ سے بندھے ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے عیاشیاں کی ہوئی ہیں ، ان کا طرز حکومت قرضے لینا اور اپنے لوگوں کو نوازنا تھا ، ہمیں ایسا ملک دیا گیاہے جس کو لے کر ہم بہتری کی جانب جارہے ہیں، اب عیاشیاں واپس آنے والی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے چیلنجز اپوزیشن کی وجہ سے ہیں، اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو یرغمال بنارکھاہے ، اپوزیشن کی ڈیمانڈ صرف پروڈکشن آرڈرز ہیں، اپوزیشن پارلیمان کوچلنے نہیں دیتی جس کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، حکومت پارلیمنٹ میں کوئی بل لاتی ہے تو اپوزیشن ایوان میں نہیں آتی ۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی کوشش معیشت کوبہترکرناہے ، ہم پناہ گاہیں بنارہے ہیں، مالی طور پر کمزور لوگوں کیلئے اقدامات کئے ہیں، جن حالات میںمعیشت ملی ، اس کومستحکم کرنا ضروری تھا۔

مزید : قومی