”حکومت کا مسئلہ اس طالب علم کی طرح کا ہے جس کوصرف کبڈی ۔۔۔“حکومتی کارکردگی کے حوالے سے قمر زمان کائرہ کی دلچسپ تشبیہ

”حکومت کا مسئلہ اس طالب علم کی طرح کا ہے جس کوصرف کبڈی ۔۔۔“حکومتی کارکردگی ...
”حکومت کا مسئلہ اس طالب علم کی طرح کا ہے جس کوصرف کبڈی ۔۔۔“حکومتی کارکردگی کے حوالے سے قمر زمان کائرہ کی دلچسپ تشبیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت کا مسئلہ اس طالب علم کی طرح ہے جس کو صرف کبڈی میچ یاد تھا اور حکومت بھی اس طرح کبڈی میچ سے آگے بڑھنے کیلئے تیار نہیں ہے ، پناہ گاہوں جیسے خیالی پلاﺅ گرمیوں میں خیمے میں پنکھے چلاکربھی پکائے گئے تھے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ جس دن آصف زرداری کو گرفتارکیاگیا ، بلاول نے اپنی تقریر میں کہا کہ عمران خان عوام کی بھلائی والا بجٹ لیکر آئیں ، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے پہلے دن بھی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ قدم بڑھاﺅ عمران خان ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مسئلہ اس طالب علم کی طرح ہے جس کو صرف کبڈی میچ یاد تھا اور حکومت بھی اس طرح کبڈی میچ سے آگے بڑھنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت غریب لوگوں کیلئے کچھ کرے تو بہت اچھی بات ہے لیکن کچھ دیر پہلے وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک لنگر خانے کا افتتاح کیا تھا اورکہاتھا کہ حکومت ایسے مزید لنگر خانے کھولے گی لیکن اس کے بعد کوئی ایک لنگر خانہ بھی نہیں کھولا جاسکا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے خیالی پلاﺅ گرمیوںمیں بھی پکائے گئے تھے جب لاہور میں مختلف مقامات پر بے گھرافرادکیلئے خیمے لگا کر پنکھے لگائے گئے تھے لیکن آج وہ پنکھے کہاں ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ ہماری بڑی خراب حکومتیں تھیںلیکن اتنی غربت نہیں تھی جتنی آج ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوالالمپورمیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک کانفرنس ہوئی جس میں پاکستان شریک نہیں ہوسکا لیکن جن ملکوں کے آگے پیچھے ہم بھاگے پھررہے ہوتے ہیں جیسے سعودی عر ب اور یو اے ای وغیرہ تو ان کی جانب سے تو کہاگیا کہ ہندوستان نے اپنے آئین کے مطابق کشمیر کے حوالے سے درست فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : قومی


loading...