حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام پرمہنگائی کا بم گراتے ہوئے ایل پی جی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا نے فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 278 روپے مہنگا کر دیا ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1791 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1513 روپے تھی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2020کے لئے ہوگا۔

سوئی گیس کی بندش کے باعث شہری متبادل ایندھن کے استعمال پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ اس سے قبل ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید : قومی /بزنس