کڑاکے کی سردی، پاکستان میں درجہ حرارت منفی 18 تک پہنچ گیا، بدھ کو کیا صورتحال ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی کڑاکے دار پیشگوئی

کڑاکے کی سردی، پاکستان میں درجہ حرارت منفی 18 تک پہنچ گیا، بدھ کو کیا صورتحال ...
کڑاکے کی سردی، پاکستان میں درجہ حرارت منفی 18 تک پہنچ گیا، بدھ کو کیا صورتحال ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی کڑاکے دار پیشگوئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ دھند کی شدت کے باعث موٹروے ایم ون کو مسافروں کیلئے بند کردیا گیا ہے، منگل کے روز سب سے سرد ترین مقام سکردو رہا جہاں درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بھی کڑاکے کی سردی پڑے گی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون کو بند کردیا گیا ہے۔ ایم ون کو صوابی سے برہان تک بند کیا گیا ہے، مسافر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار آہستہ رکھیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

بدھ کے روز شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں رات اور صبح کے ا وقات میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

منگل کے روز سکردو پاکستان کا سب سے سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بگروٹ میں منفی 11 ، گوپس منفی 09 ، استور منفی 08، قلات منفی07،پاراچنارمنفی 05،بنوں،ہنزہ، گلگت منفی 04،کالام، راولاکوٹ، چلاس،چکوال، کوئٹہ اور مالم جبہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /ماحولیات


loading...