’2020 الیکشن کا نہیں کچھ لوگوں کے ہمیشہ کیلئے سیاست سے چلے جانے کا سال ہے‘ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

’2020 الیکشن کا نہیں کچھ لوگوں کے ہمیشہ کیلئے سیاست سے چلے جانے کا سال ہے‘ ...
’2020 الیکشن کا نہیں کچھ لوگوں کے ہمیشہ کیلئے سیاست سے چلے جانے کا سال ہے‘ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ایسا کوئی نہیں ہے جو عمران خان کی جگہ لے سکے، اگر پی ٹی آئی کی حکومت رہی تو عمران خان ہی وزیر اعظم ہوں گے، 2020 میں کچھ لوگ جیل نہیں جائیں گے لیکن سیاست سے ہمیشہ کیلئے چلے جائیں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ 2020 مشکل سال ہے ، اگر عمران خان یہ سال نکال گئے تو پھر وہ پانچ سال پورے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 2020 الیکشن کا سال نہیں ہے کیونکہ ایسا کچھ نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے الیکشن ہوسکیں، اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 2020 میں آجائے اور اس فیصلے سے سیاسی طوفان پیدا ہوجائے تو الیکشن ہوسکتا ہے ، اس کے علاوہ الیکشن کا کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2020 الیکشن کا سال ہوا تو پیپلز پارٹی کو خاص فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ انہیں ووٹ سندھ حکومت کی کارکردگی کی بنا پر پڑیں گے اور سندھ حکومت کی کارکردگی اس قابل نہیں ہے ، بلاول یہ نہ سمجھیں کہ پاکستان کے عوام انہیں آنکھیں بند کرکے ووٹ دے دیں گے، اگر آپ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد