تحریک انصاف کے تمام دعوﺅں اور وعدوں کے آخرمیں ایک یوٹرن کھڑا ہے ، سلیم بخار ی کا مبنی بر حقائق تجزیہ

تحریک انصاف کے تمام دعوﺅں اور وعدوں کے آخرمیں ایک یوٹرن کھڑا ہے ، سلیم بخار ی ...
تحریک انصاف کے تمام دعوﺅں اور وعدوں کے آخرمیں ایک یوٹرن کھڑا ہے ، سلیم بخار ی کا مبنی بر حقائق تجزیہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے تمام وعدوں ، دعوﺅں کے آخر میں ایک طرح کا یوٹرن کھڑا ہے،نیب زدہ لوگ جن کو عمران خان چور اور ڈاکو کہہ کر پکارتے رہے ، اب وہ عمران خان کے حواری بھی ہیں ،مشیر بھی ہیں اور سب کچھ ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام وعدوں ، دعوﺅں کے آخر میں ایک طرح کا یوٹرن کھڑا ہے ، آئی ایم ایف کے حوالے سے دیکھ لیا جائے تو حکومت کے تمام تر نہ جانے کے دعوﺅں کے باوجود حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر بھی آرمی چیف کو چائنہ جاکر گارنٹی دینی پڑی ، ملک میں یہ پہلی بار ہوا کہ اپوزیشن حکومت سے کہتی رہی کہ آئیے ہم مل کر میثاق معیشت کرلیتے ہیں لیکن دیکھا گیا کہ کھینچا تانی عروج پر پہنچی ۔

انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پارلیمنٹ میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی اور ریکارڈ قسم کے آرڈیننس جاری کرکے کام چلایا جارہاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تماشہ بھی دیکھا گیا کہ جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہورہاہو اس وقت آرڈیننس جاری نہیں کئے جاتے لیکن اب یہ بھی ہورہاہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب زدہ لوگ جن کو عمران خان چور اور ڈاکو کہہ کر پکارتے رہے ، اب وہ عمران خان کے حواری بھی ہیں ،مشیر بھی ہیں اور سب کچھ ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...