وزیراعظم کو غیر ذمہ دار نہیں بلکہ ذمہ دار صحافیوں سے مسئلہ ہے :انصار عباسی

وزیراعظم کو غیر ذمہ دار نہیں بلکہ ذمہ دار صحافیوں سے مسئلہ ہے :انصار عباسی
وزیراعظم کو غیر ذمہ دار نہیں بلکہ ذمہ دار صحافیوں سے مسئلہ ہے :انصار عباسی

  



اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان غیر ذمہ دار صحافیو ں سے نہیں بلکہ ایسے صحافیوں سے ہے جو ذمہ دارانہ صحافت کرتے ہیں ،پوزیشن میں رہ کر جو باتیں عمران خان کو اچھی لگتی تھیں، وزیر اعظم بننے کے بعد ذمہ دار میڈیا کی وہی باتیں اب انہیں بری لگنا شروع ہو گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی انصارعباسی کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ جو ہر حکمران کو ہوتا ہے اور موجودہ حکمرانوں کو بھی ہے، وہ یہ ہے کہ اگر معیشت کی حالت ٹھیک نہیں اور میڈیا کہتا ہے کہ معیشت کی حالت اچھی نہیں، اگر گورننس کی حالت اچھی نہیں اور میڈیا یہ کہتا ہے کہ گورننس اچھی نہیں، اگر وزیر اعظم اور ان کی حکومت ہر روز یوٹرن لیتی ہے اور میڈیا دکھاتا ہے کہ پہلے آپ یہ کہتے تھے اور اب آپ یہ کہہ رہے ہیں اور یوٹرن لے رہے ہیں تو کیا ناجائز بات ہے؟ اس طرح کی باتوں پر اگر اِنہیں غصہ چڑھتا ہے اور واقعتاً وہ ایسی خبروں پر اَپ سیٹ ہوتے ہیں توایسی باتوں پرحکمرانوں کا خفا ہونا ایک معمول کی بات ہے۔ جو بھی حکمران آتا ہے جب وہ حکومت سے باہر اور اپوزیشن میں ہوتا ہے تو یہ باتیں اے اچھی لگتی ہیں لیکن جیسے ہی یہ لوگ حکومت میں آتے ہیں، ذمہ دار صحافت اِنہیں بری لگنا شروع ہو جاتی ہیں۔

مزید : قومی