وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں:فردوس شمیم نقوی 

وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں:فردوس شمیم نقوی 
وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں:فردوس شمیم نقوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور  سندھ اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، حکومت صنعت و تجارت کو کویڈ 19کی تباہ کاریوں سے بچانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک معا شی طو رپر دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، ٹیکس ڈیوٹی کےسٹرکچر میں تبدیلی جیسے سخت فیصلے لینے پڑے، معا شی صو رتحال بہتر ہو رہی ہے، مشکل حالات سے ابھی نکلے نہیں ہیں، حکومت کی کوششوں سے ایکسپو رٹ میں اضافہ ہو رہا ہے، تاجر و صنعتکار پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ لوگ دولتمند ہوں، جن لوگوں کا تعلق صنعت و تجا رت سے ہے یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان درست کام کر رہے ہیں، ہمیں آپ لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے، ہم کہتے ہیں آپ حق اور سچائی کا ساتھ دیں۔