ڈویلپرز، اوور سیزپاکستانی سی پیک، گوادر، راوی ریورفرنٹ منصوبوں سے فائدہ اٹھائیں: گلوبو ایشیا 

ڈویلپرز، اوور سیزپاکستانی سی پیک، گوادر، راوی ریورفرنٹ منصوبوں سے فائدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن، (PIPEX)گلوبو ایشیا، پاکستان جو ایک نامور ایگزیبیشن اور ایونٹ مینجمنٹ آرگنائزر کمپنی ہے اور 2010 سے انٹرنیشنل ایگزیبیشن آرگنائز کر رہی ہے، کئی ممالک میں پراپرٹی اور مختلف قسم کے ٹریڈ شوز آرگنائز کر چکے ہیں جن میں سعودی عرب، دبئی، شارجہ، ابوظہبی، عمان، قطر اور خاص کر بحرین شامل ہیں، ان تمام ممالک میں کامیابی سے پراپرٹی ایکسپوز کر نے کے بعد گلوبو ایشیا بحرین میں پاکستان کی سنگل کنٹری ایگزیبیشن منعقد کررہا ہے، یہ ایگزیبیشن 28، 29 جنوری 2021 کو انٹر کونٹینینٹل ہوٹل، مانامہ، بحرین میں آرگنائز کی جا رہی ہے،29 دسمبر کو فلیٹیز ہوٹل لاہور میں گوادر بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (GBDA) کے تعاون سے اس ایگزیبیشن کی باقاعدہ لانچنگ کی گئی، جس میں پاکستان بھر کے ممتاز پراجیکٹس اور ڈویلپرز کے 170 نمائندے شریک ہوے، ایونٹ کا افتتاح گلوبو ایشیا کے ڈائریکٹرز کیساتھ وائس چیئر مین جی بی ڈی اے فیصل ادریس اور سیکرٹری جنرل باسط محمود نے کیا۔پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن آرگنائزرز گلوبو ایشیا کے سی ای او عمران خٹک، ڈائرکٹر مارکیٹنگ مسعود اختر با جو ہ، ڈائریکٹر فنانس میا ں ہمایوں اصغر نے اس ایگزیبیشن کے مقاصد پر روشنی ڈالی، خاص طور پر جی بی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل باسط محمود اور وائس چیئرمین فیصل ادریس، مویدا سٹی کے خرم شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کو ایگزیبیشن میں شرکت کی دعوت دی اورکہا اسوقت پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے، امن وامان کی صورتحال بہترین ہے اور سی پیک، گوادر اور راوی ریور فرنٹ پراجیکٹ کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا میں سرمایہ کاری کیلئے اہم ملک بن چکا ہے۔پا کستا نی ڈویلپرز کو چاہیے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اس ایکسپو سے بحرین اور اس سے ملحقہ سعودی عرب کے شہروں میں بسنے والے پاکستانی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔
گلوبو ایشیا

مزید :

علاقائی -