شہزاد ے کے وار پر مولانا، راجکماری کی سیاست آرپارہوگئی: فردوس عاشق 

شہزاد ے کے وار پر مولانا، راجکماری کی سیاست آرپارہوگئی: فردوس عاشق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحا د طبعی موت مر چکا ہے، شہزادے کے وار پر مولانا اور راجکماری کی سیاست آر پار ہوگئی،اب مولانا ناراض اورراجکماری پریشان ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا راجکماری کو مشورہ ہے کہ وہ جاگتے میں خواب دیکھنا چھوڑ دے اور حقیقت کا سامنا کرے جبکہ کینزوں کی حالت قا بل رحم ہوچکی ہے۔پی ڈی ایم کا یہ ٹولہ پرانی تنخواہ پر واپس آ چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے شاہی خاندانوں کی موروثی سیاست کوعوامی طاقت سے تہس نہس کردیا ہے۔کورونا پر پوائنٹ سکورنگ کرنیوالی اپوزیشن کو اپنی بقا کے لالے پڑ چکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر خطرناک اور پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد137295 تک پہنچ چکی ہے۔صوبہ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے626 نئے مریض رپورٹ جبکہ 23مریض جاں بحق ہوئے،اب تک صوبہ میں کورونا سے 3,982 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
فردوس عاشق

مزید :

علاقائی -