اسلام نے خواتین کوبڑی عزت وقار سے نوازاہے، پرویز الٰہی 

اسلام نے خواتین کوبڑی عزت وقار سے نوازاہے، پرویز الٰہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر خواتین کو معاشرے میں درپیش مشکلات حل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو بڑی عزت و وقار سے نوازا ہے پاکستان میں 51 فیصد خواتین ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں اہم رول ادا کر رہی ہیں قوم کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا پاکستان کی ترقی میں بڑا مثبت کردار ہے چودھری پرویزالٰہی نے کنیز فاطمہ کی خواتین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے کوششوں کو سراہا چیئرپرسن کنیز فاطمہ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں اعلیٰ مقام دلانے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ نے مثالی کام کئے خاص کر بچیوں کو مفت تعلیم اور وظائف کی فراہمی احسن اقدام ہے، پڑھی لکھی خواتین معاشرے میں اپنا مقام پیدا کر سکتی ہیں۔
پرویزالٰہی 

مزید :

علاقائی -