سندر، نہر سے نامعلوم شخص کی  بوری بند تشدد زدہ نعش برآمد

سندر، نہر سے نامعلوم شخص کی  بوری بند تشدد زدہ نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں نہر سے نامعلوم شخص کی بوری بند تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا،پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں نہر کے اندر کنارے پر موجود بوری سے شدید تعفن اٹھنے کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ بوری کو مقامی افراد کی مدد سے کھول کر دیکھا تو اس میں نامعلوم شخص کی تشدد شدہ نعش موجود تھی پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
نعش برآمد

مزید :

علاقائی -