ایڈیٹر روزنامہ پاکستان عمر مجیب شامی کی خوشدامن سپردخاک 

    ایڈیٹر روزنامہ پاکستان عمر مجیب شامی کی خوشدامن سپردخاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی کی خوشدامن اور ملک محمد اصغر کی اہلیہ کو گزشتہ روز ڈی ایچ اے کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔وہ کچھ عرصہ قلیل رہنے کے بعد بدھ کے روز انتقال کر گئی تھیں مرحومہ کی نماز جنازہ بعد ازنماز ظہر جامع مسجد ڈی ڈی بلاک فیز4ڈیفنس میں ادا کی گئی۔جس میں مرحومہ کے عزیز و اقارب سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ نوید اصغر،محب اصغر،رابعہ اصغر اور منیب اصغر کی والدہ تھیں۔انکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج بروز جمعرات سوا 2بجے دوپہرسیکٹر مسجد GGبلاک فیز4ڈیفنس میں ہو گی۔دعا مغفرت سوا3بجے ہوگی۔
سپردخاک 

مزید :

علاقائی -