سرکاری اراضی کے مفاد عامہ میں استعمال کو یقینی بنائینگے، راجہ بشارت

   سرکاری اراضی کے مفاد عامہ میں استعمال کو یقینی بنائینگے، راجہ بشارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے سرکاری اراضی کی لیز پر فراہمی اور فروخت کیلئے زمین کی نشاندہی،جیو میپنگ اور اسکے موثراستعمال سے متعلق سفارشات کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں سرکاری زمین کی لیز اور فروخت کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، آبپاشی اور زراعت کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور سی ای او اربن یونٹ نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ سرکاری اراضی کے درست اور مفاد عامہ میں استعمال کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی زمین کے موثر استعمال سے متعلق سفارشات جلداز جلد تیار کریں تاکہ انہیں منظوری کیلئے صوبائی کابینہ میں پیش کیا جا سکے چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے لیز اور فروخت کیلئے دستیاب اراضی کی جیو میپنگ اور ڈیجیٹائزیشن کا کام تیزی سے مکمل کریں۔
 اور اس سلسلے میں کسی مسئلے کی صورت میں اربن یونٹ انہیں مکمل معاونت فراہم کرے سیکرٹری زراعت نے اجلاس کو بتایا کہ سرکاری اراضی کی لیز اور فروخت کے سلسلے میں ہدایات ملنے کے بعد انکے محکمے نے زمین کی نشاندہی اور جیو میپنگ کے کام کا آغاز کر دیا ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا سیکرٹری آبپاشی نے  اجلاس کو بتایا کہ انکے محکمے نے لیزکیلئے دستیاب سرکاری اراضی سے متعلق جامع پلان تیار کر لیا ہے زمین کی لیز پر فراہمی کے ذریعے کثیر آمدن حاصل کی جا سکتی ہے۔  
راجہ بشارت

مزید :

کامرس -