فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ، بجلی کی قیمت میں 1.06روپے فی یونٹ اضافہ 

  فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ، بجلی کی قیمت میں 1.06روپے فی یونٹ اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(این این آئی)فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کو بجلی 1 روپیہ 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، درخواست اکتوبر اور نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، جس میں نومبر کیلئے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے اور اکتوبر کیلئے بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔نیپرا حکام کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی،اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔نیپرا حکام کا کہنا ہے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے اور نومبر کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 77 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، اضافے کے بعد بجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا۔نیپرا کے مطابق حکومت نے نومبر تا جون کی فیول پرائس ایڈ جسٹمٹس صارفین پر منتقل نہیں کیں، جبکہ نیپرا ان ایڈجسٹمنٹس کے حوالے سے فیصلہ جاری کرچکا ہے، ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر 17 ارب روپے کا بوجھ پڑیگا، تاہم ہوسکتا ہے حکومت ان ایڈجسٹمسں پر کوئی سبسڈی دیدے۔
بجلی مہنگی 

مزید :

صفحہ اول -