ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاک فوج کا جوان شہید، جوابی کارروائی میں دشمن کا کواڈ کاپٹر چوکیاں تباہ، بھاری جانی نقصان

  ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاک فوج کا جوان شہید، جوابی کارروائی میں دشمن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی، سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 35 سالہ سپاہی فضل الہٰی شہید جبکہ شہری شدید زخمی ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی نے دشمن کو بھرپور موثر جواب دیتے ہوئے اس کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب بھارتی فورسز نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 34 سالہ شہری زخمی ہو گیا۔ بھارتی فورسز نے آٹومیٹک اسلحہ کا استعمال کیا۔ پاکستان آرمی نے بھارتی فورسز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی جبکہ لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر میں پاکستان آرمی نے بھارتی کوآڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے مزید4کشمیری نوجوانوں کو شہدی کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں محاصرے کی آڑ میں 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔بھارتی فوج نے علاقے میں متعدد گھروں کو بھی دھماکا خیز مواد کی مدد سے تباہ کر دیا۔ قابض بھارتی فوج نے بارہ مولہ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتاربھی کر لیا ہے، جبکہ سری نگر کے علاقے لاوے پورہ میں رات گئے سے جاری آپریشن میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔ علاقے میں غاصب فوج کی بڑی نفری تعینات ہے، بھارتی فوجی ہر آنے جانے والے کی تلاشی لیتے رہے۔ ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔دریں اثناء مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت پسند رہنما سیّد علی گیلانی کے انتقال کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خبریں چلیں سیّد علی گیلانی انتقال کر گئے جس کی تردید حریت رہنما کے فرزند ڈاکٹر نسیم گیلانی نے کرتے ہوئے بتایا ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، میرے والد کی طبیعت ٹھیک ہے،انہوں نے والد کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔
 بھارتی جارحیت

مزید :

صفحہ اول -