اپوزیشن انتشار چاہتی ہے، استعفوں، لانگ مارچ کا ڈرامہ تماشا بن چکا: عثمان بزدار

  اپوزیشن انتشار چاہتی ہے، استعفوں، لانگ مارچ کا ڈرامہ تماشا بن چکا: عثمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا، پی ڈی ایم کے غیر فطری اتحاد کا شیرازہ بکھر رہا ہے،اپوزیشن عناصر کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے،مایوسی کا شکار پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا۔اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں۔ اپوزیشن کا طرز عمل مکمل طورپر غیر جمہوری ہے۔ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش ہیں۔موجودہ نازک حالات میں افراتفری کی سیاست غیر دانشمندانہ اور ملکی مفادات کے منافی ہے۔اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں۔عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ استعفوں او رلانگ مارچ کا ڈرامہ تماشا بن چکا ہے۔بدقسمتی سے اپوزیشن نے ملکی مفاد کو پس پشت ڈال دیا ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار رات گئے میو ہسپتال گئے اور جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور سی ٹی سکین بھی ہوا جبکہ سینئر ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا چیک اپ کیا اور بتایا کہ سی ٹی سکین سمیت تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس نارمل آئی ہیں اور ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط کریں۔ شہری اپنے او ر اپنے پیاروں کی خاطر خیال رکھیں۔کورونا کی دوسری لہرتشویشناک ہے۔زندگیوں کے تحفظ کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے۔
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -