وزارت داخلہ کی نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی ہدایات جاری

 وزارت داخلہ کی نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ نے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق فروری کے وسط میں نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزارت داخلہ نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائرکٹریٹ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔
 وزارت داخلہ

مزید :

صفحہ اول -