میری گرفتاری کے پیچھے 100فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں: خواجہ آصف

میری گرفتاری کے پیچھے 100فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں گرفتارن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کے پیچھے 100 فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے ہیں لیکن ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔ دو اڑھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے اور نوازشریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ سے کس نے کہا تھا کہ نوازشریف کو چھوڑدیں تو کیس ختم کردیے جائیں گے اس پرخواجہ آصف نے کہا کہ جب سے نواز شریف نااہل ہوئے ہم سب کویہی کہا جارہا ہے۔ میری گرفتاری کے پیچھے 100 فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں لیکن کوئی بات نہیں اوپر والا دیکھ رہا ہے، اب بہت کیس چلیں گے، نیب کا قانون اب ایسا ہی رہے گا۔
خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -