کورونا سے مزید 55افراد جاں بحق، 2155نئے مریض رپورٹ

کورونا سے مزید 55افراد جاں بحق، 2155نئے مریض رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی،اسلام آباد، لاہور (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، جنرل رپورٹر) ملک میں کورونا وائرس سے مزید55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 47 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 36 ہزار 390 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 30 ہزار 113 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 219 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔لاہور میں کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق، شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 322 نئے مریض رپورٹ۔ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز ٹیپا سہیل رشید بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔ پنجاب میں مزید 23 ہلاکتیں ہوئیں جس جت بعد اموات کی تعداد 3982 ہو گئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے 626 نئے مریض سامنے آئے۔ادھراین سی او سی نے  کرونا ویکسین کی دستیابی کے لئے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کر لیا۔ بدھ کو این سی او سی اجلاس کی صدارت نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے کی۔این سی او سی نے وزارت صحت، نادرا اور این آئی ٹی بی سے ملکر سسٹم قائم کیا۔ این آئی ایم ایس سسٹم ویکسین کی مؤثر سپلائی چین اور مینجمنٹ کو یقینی بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے، یہ سسٹم ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کے ذریعے شہریوں کی ویکسین کے لئے ازخود رجسٹریشن کے قابل بنائے گا، شہریوں کو جلد ہی حفاظتی ٹیکہ سازی کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، این آئی ایم ایس سسٹم جنوری میں متعارف کرایا جائے گا۔ این سی اوسی کے مطابق حکومت کورونا ویکسین کی جلد دستیابی کے لئے معروف مینوفیکچررز کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کر رہی ہے۔اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید کو کورونا ویکسین کی دستیابی کے لئے تیار این آئی ایم سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔
کورونا

مزید :

صفحہ اول -