مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 4نوجوانوں کو شہید دیا، 1گرفتار، عوام کا احتجاج 

  مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 4نوجوانوں کو شہید دیا، 1گرفتار، عوام کا احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سری نگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہدی کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں محاصرے کی آڑ میں 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔بھارتی فوج نے علاقے میں متعدد گھروں کو بھی دھماکا خیز مواد کی مدد سے تباہ کر دیا۔ قابض بھارتی فوج نے بارہ مولہ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتاربھی کر لیا ہے۔ جبکہ سری نگر کے علاقے لاوے پورہ میں رات گئے سے جاری آپریشن میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔ علاقے میں غاصب فوج کی بڑی نفری تعینات ہے، بھارتی فوجی ہر آنے جانے والے کی تلاشی لیتے رہے۔ ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔
 کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -