چیئر مین نیب پی اے سی میں طلب،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشنز کے پارمنس آڈٹ کی ہدایات

  چیئر مین نیب پی اے سی میں طلب،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشنز کے پارمنس آڈٹ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو بھیجے گئے کیسزپر پراگریس رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں چیئرمین نیب کو بریفنگ کیلئے طلب کرلیا جبکہ اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشنز پر مضر صحت گھی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے،چیئرمین کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز کا پرفارمنس آڈٹ کی ہدایت اور ملوث افراد پر ذمہ داری عائد کر کے ایک ماہ رپورٹ طلب کر لی،بدھ کے روز چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشنز پر مضر صحت گھی کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حیات بناسپتی اور مان گھی کو نوازنے کیلئے قومی خزانے کو70 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا،دستاویزات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ان کمپنیوں غیر معیاری قرار دیا گیا ہے جبکہ غیر معیاری گھی ہونے کی تصدیق کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی فروخت جاری کی جارہی ہے،کمیٹی رکن نور عالم نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں بھی غیر معیاری گھی فروخت کیا جا رہا ہے، کمیٹی نے ان گھی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ اور ریکوری کرنے کی ہدایت کر دی۔ 
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 

مزید :

صفحہ اول -