برطانیہ سے خطرناک کورونا وائرس امریکابھی جاپہنچا، پہلا کیس رپورٹ 

      برطانیہ سے خطرناک کورونا وائرس امریکابھی جاپہنچا، پہلا کیس رپورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ سے پھیلنے والا کورونا کا نیا وائرس کئی ممالک کے بعد اب امریکا بھی پہنچ گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا کے نئے وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے جس کی تصدیق ریاست کولوراڈو کے ایک 20 سالہ نوجوان میں ہوئی۔رپورٹس کے مطابق کورونا کی نئی قسم سے متاثرہ نوجوان کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں جبکہ متاثرہ شخص میں وائرس کی تصدیق کے بعد اسے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ریاست کے محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ مریض سے رابطے میں رہنے والوں کو تلاش کررہے ہیں اور وائرس کی نئی قسم کے دیگر کیسز پر بھی کام جاری ہے۔ریاست کولوراڈو کے گورنر جیرڈ پولس نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم سے متاثرہ مریض کو البرٹ کاؤنٹی کے نزدیک آئسولیٹ کیا گیا ہے جبکہ حکام اس سلسلے میں مزید تحقیقات کررہے ہیں البتہ مریض کے قریبی روابط میں اب تک کسی شخص میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
کورونا امریکا

مزید :

صفحہ اول -