پی ڈی ایم نے جنوری میں حکومت مخالف مظاہروں کی منظوری دیدی، اعلان کل ہو گا

پی ڈی ایم نے جنوری میں حکومت مخالف مظاہروں کی منظوری دیدی، اعلان کل ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(آن لا ئن) حکومت مخالف اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلہ کے تحت ملک بھر میں مظاہروں کیلئے تاریخوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے زیراہتمام 3 جنوری کو بہاولپور میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ بہاولپور مظاہرے کی قیادت مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ 6جنوری کو بنوں میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام مظاہرہ ہوگا۔ جہاں مظاہرہ کی قیادت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔پی ڈی ایم 11 جنوری کو مالاکنڈ، 13 لورالائی اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق 23جنوری کو سرگودھا، 30کو سیالکوٹ اور 31 جنوری کو فیصل آباد میں مظاہرہ ہوگا۔مظاہروں کی نئی تواریخ کا باضابطہ اعلان یکم جنوری کو ہونے والے اجلاس کے بعد متوقع ہے۔یکم جنوری کو لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ استعفوں کیلئے مناسب وقت طے کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ 
مظاہرے

مزید :

صفحہ اول -