نان کسٹم پیڈ موبل آئل سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  نان کسٹم پیڈ موبل آئل سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ چمکنی کی حدود میں ٹینکر کے زریعے نان کسٹم پیڈ غیر ملکی موبل آئل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ضروری کاروائی کے بعد موبل آئل اور ٹینکر کو مزید قانونی کارروائی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کرکے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل ڈویژن سجاد حسین کو ملنے والی خفیہ اطلاع پراے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی سربرا ہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی سردار حسین نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ٹینکر کے زریعے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ غیر ملکی موبل آئل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی موبل آئل پشاور اور بعد ازاں ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، ضروری کاروائی کے بعد غیر ملکی موبل آئل کو ٹیکس کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کرکے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے