جعلی دستاویزات  بنانے والا جعلساز گرفتار

  جعلی دستاویزات  بنانے والا جعلساز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی دستاویزات  بنانے والے گروہ کے سرغنہ جعلساز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے سرکاری محکموں کے 5 عدد نقلی مہریں برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ جعلی دستاویزات بنانے کے آلات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، جس نے دوران تفتیش جعلی ڈاکومنٹس اور مختلف کارڈز بنانے کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ دوسری کاروائی کے دوران مشہور منشیات فروش بھی برآمد کرلیا ہے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ رحمان بابا کی حدود میں ایک منظم جعلساز  گروہ جو جعلی ڈاکومنٹس، مختلف کارڈر اور دیگر دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں جو مبینہ طور پر جعلی مہریں دستاویزات وغیرہ بنانے کا غیر قانونی کام کرتے ہیں، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل عالم زیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت اللہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ بروقت کارروائی کر تے ہوئے تھانہ رحمان بابا کے حدود کوہاٹ روڈ با لمقابل ملک پلازہ میں دکان پر چھاپہ لگا کر جعلی دستاویزات وغیرہ بنانے والے گروہ کے سرغنہ نزیر اللہ ولد طاہر اللہ سکنہ گلشن آباد بہادر کلے کو گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندھی پر اس کے قبضے سے مختلف سرکاری محکموں کے 5 عدد مہریں برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ جعلی دستاویزات بنانے کے آلات اور کارڈز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ایک اور کاروائی کے دوران مشہور منشیات طاہر خان ولد ابراہیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد چرس اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا ہے گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے