موٹر سائیکل چوری میں  ملوث مرکزی ملزم گرفتار 

   موٹر سائیکل چوری میں  ملوث مرکزی ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ شرقی کی حدود میں دیگر سر کا ری دفا تراور تجا رتی مراکز کے سامنے سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے منظم گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا گیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے5 عدد مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لئے گئے، ملزم سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی  حبیب اللہ ولد حسین اللہ سکنہ چارسدہ نے تھانہ شرقی پولیس کو رپورٹ درج کی کہ و ہ AG آفس کو کسی کام کے سلسلے کیلئے آیا تھا مو ٹر سائیکل کھڑا کر کے اے جی آفس چلا گیا کہ کسی نامعلوم ملزم نے موٹرسائیکل چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ محمد طا ہر خان نے واقعہ کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ عنا یت خان کی سربراہی میں ایس ایچ او شرقی انعام اللہ اور تفتیشی عملہ نے سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے مختلف مقامات پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات کرنے ساتھ ساتھ مختلف جرائم پیشہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کی جس کے دوران گروہ کے سرغنہ دلا ور ولد سلطان سکنہ گلو زئی کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق منظم موٹر سائیکل چور گروہ سے ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے5 عدد مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لئے گئے، ملزم سے مزیدسنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے