بورے والا،ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کسان قتل

بورے والا،ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کسان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بورے والا(نمائندہ خصوصی)تھانہ گگومنڈی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کسان قتل،ڈاکو 40 ہزار نقدی بھی لوٹ کر فرار،ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 209 (ای بی) کا رہائشی کسان محمد غفار آرائیں اپنی موٹر سائیکل پر گھر سے 40 ہزار روپے کی رقم لیکر زرعی رقبہ کے ڈیرہ پر جا رہا تھا کہ 219 (ای بی) کے قریب شدید دھند کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر انہوں نے سینے میں فائر مار دیا۔
کسان قتل