ڈپٹی کمشنر مردان کی  ہدایت پر کارروائیاں 

ڈپٹی کمشنر مردان کی  ہدایت پر کارروائیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان و فرمان علی کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان نے اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر اشیاء کی قیمتوں اور سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے اور پٹرول پمپوں میں گیج اور ریٹ کی چیکینگ کی جبکہ کرونا ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کی ہدایات جاری کی۔مزید ایڈیشنل اے سی فرمان علی نے سستا بازار میں اشیاء کی موجودگی، قیمتوں اور سرکاری آٹا کی کوٹہ کے مطابق عوام کو فراہمی کے حوالے سے معائنہ کیا۔مزید برآں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یار خان نے علاقہ صدر میں مرستیال پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات پر مذکورہ جگہ کا دورہ کیا اور متعلقہ افراد کو ضروری ہدایات جاری کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میڈم سہرش نگار نے بی ایچ یوز کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں۔سمیت ادویات کی موجودگی و عوام۔کو مفت فراہمی کے ساتھ ساتھ سٹاف حاضری رجسٹر کی چیکینگ کی۔مذید ایڈیشنل اے سی نے آٹآ ڈیلر کی دکانوں میں تھیلے کا وزن، کوالٹی اور کوٹہ کے مطابق عوام کو سرکاری ریٹ پرآٹے کی فراہمی جبکہ سٹاک رجسٹر کا بھی اس موقع پر معائنہ کیا گیا۔