سرکاری آفیسرز عوامی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں، مصور غازی

سرکاری آفیسرز عوامی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں، مصور غازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈک ملاکنڈ و رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی نے ضلع بھر کے تمام افسران و اہلکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ نہایت ایمانداری اور خلوص نیت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوامی خدمت کا اپنا شعار بنائیں اور لوگوں کو ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر بٹ خیلہ ملاکنڈ میں پراگریس ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دی جبکہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ ریحان خٹک نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں ضلع ملاکنڈ کے تمام سرکاری محکموں کے افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے پیر مصور خان غازی، ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ریحان خٹک اے اے سی بٹ خیلہ معظم خان بنگش ایم ایس بٹ خیلہ ڈاکٹر سعید الرحمن ڈی ای ایچ او ڈاکٹر واحدگل ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ارشداقبال سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے میٹنگ کے  شرکا کو خوش آمدید کہا اور پچھلے میٹنگ منعقدہ 22 دسمبر 2020 میں معزز پارلیمنٹیرین کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل پر افسران سے پراگرس رپورٹ مانگی جس پر ایکسین سی این ڈبلیو، ایکسین واپڈا، ایس ڈی او ایریگیشن، ایم ایس ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ، ڈی ایچ او، ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک، سیٹلمنٹ آفیسر ملاکنڈ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی نے فورم کو پراگرس سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک چیئرمین نے مختلف درپیش عوامی مسائل پر تفصیلی بات کی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پچھلے اجلاس کے مسائل پرمحکموں سے فیڈ بیک بھی لیا گیا۔