پیر محل: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر محل: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پیرمحل(نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان) فائرنگ کی زد میں آکر 1شخص جاں بحق ہوگیا۔تھانہ چٹیانہ کے گاؤں 302گ ب کے زمیندار کھیتوں کو جانے کے لئے گھروں سے نکلے تو مذکورہ گاؤں میں مسلح افراد کے موجود ہونے پر انہوں نے رک کر اپنی شناخت کروانے کا کہا تو مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں جاوید نامی شخص گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل اور متعلقہ تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
ایک شخص قتل