مردان،پولیس کی کارروائیاں،65 گاڑیاں   25 موٹر سائیکلیں برآمد

  مردان،پولیس کی کارروائیاں،65 گاڑیاں   25 موٹر سائیکلیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) مردان پولیس نے کروڑوں مالیت کی 65چوری شدہ گاڑیاں اور25موٹرسائیکلیں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ضلعی پولیس ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے ڈی ایس پی سٹی انعام جان،گلشید خان،ایس ایچ او سٹی مقدم خان اور انٹی کارلفٹنگ سیل کے انچارج ارشد خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ملک کے مختلف صوبوں سے کروڑوں روپے مالیت کے چوری شدہ 65عدد گاڑیاں مختلف کاروائیوں کے دروان برآمد کرلی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ کارلفٹروں کے بین الصوبائی گروہ کے قبضے سے برآمد شدہ گاڑیوں میں 50 صوبہ پنجاب،4گاڑیاں اسلام آباد1گاڑی صوبہ سندھ اور10عدد ٹیمپر شدہ گاڑیاں شامل ہیں ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ خان نے کہاکہ برآمد شدہ گاڑیوں میں سے 41 گاڑیاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اپنے اصل مالکان کے حوالے کئے گئے ہیں ڈی پی او نے کہاکہ سٹی سرکل پولیس نے بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر ضلع بھر کے مختلف مقامات سے چوری شدہ مختلف ساخت کے 25عدد موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ گرفتار چور گروہ میں ضلع صوابی دوبیان سے تعلق رکھنے والے ملزمان عبدالرحمن ولد حلیم شاہ اور حضرت علی ولد سید رحمن شامل ہیں ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ مختلف اضلاع سے موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد پارٹس میں تقسیم کرکے ان پارٹس کو مختلف جگہوں پر فروخت کرتے ہیں ڈی پی او نے مزید کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہے گی۔