حکمران پی ڈی ایم اور ن لیگ کو دبانے کی کوشش کرینگے، رانا ثناء اللہ

حکمران پی ڈی ایم اور ن لیگ کو دبانے کی کوشش کرینگے، رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکمران پی ڈی ایم اور ن لیگ کو پوری طاقت سے دبانے کی کوشش کرینگے، خواجہ آصف پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں، ان کی گرفتاری جبر اور ظلم کا پیغام ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفے دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا،پی ڈی ایم نے استعفوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کا حصہ لینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔دوسری جانب لیگی رہنماء خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے، نواز شریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے، ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔
رانا ثناء اللہ