روڈ میپ میں بہتری کا مقصد عوام کو سستے انصاف کی فراہمی ہے: سلطان محمد خان 

روڈ میپ میں بہتری کا مقصد عوام کو سستے انصاف کی فراہمی ہے: سلطان محمد خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان کی زیر صدارت ''رول آف لا ء روڈ میپ'' سے متعلق کابینہ کی سب کمیٹی کے دوسرے اجلاس کاانعقاد بدھ کے روز پشاور میں کیا گیااور  رول اف لاء روڈ میپ کو بہتر بنانے کے لئے پیش کیے گئے سفارشات کا تنقیدی جائزہ لیاگیا جن کامقصد سنگین جرائم سے بریت کی شرح میں کمی کرنا، مقدمے کی سماعت کے وقت میں کمی اور انڈر ٹرائل قیدیوں کی  جیلوں میں کمی کرنا ہے۔ اجلاس میں وزیر خوراک  قلندر خان لودھی،سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان، انسپکٹر جنرل پولیس ثناء اللہ عباسی اور دیگر متعلقہ عہدیداران سمیت جسٹس سسٹم سپورٹ پروگرام (جے ایس ایس پی) کے نمائندے بھی شریک تھے۔وزیر قانون نے کہا کہ روڈ میپ میں بہتری لانے کا مقصد شہریوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد کو بڑھانا اور انکوں تیز اور سستے انصاف کی فراہمی ہے جو  وزیر اعظم عمران خان کا وژن بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک جامع روڈ میپ اداروں کی صلاحیتوں  میں اضافہ سمیت انصاف کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرے گا۔ وزیراعلیٰ محمود خان اور صوبائی حکومت کی جانب سے  سلطان محمد خان نے بروقت اور موثر انداز میں روڈ میپ پر عمل درآمد کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کو پیش کی جانے والی تمام سفارشات مذکورہ مقصد کے حصول میں انتہائی حوصلہ افزا ہیں لیکن اس سلسلے میں مزید ہوم ورک کی ضرورت ہے۔وزیر قانون نے ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن کو کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پراسیکیوشن اور پروبیشن کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز دینے کی ہدایت کی۔ خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ثناء اللہ عباسی نے روڈ میپ کے بہترنتائج کی فراہمی کے لئے پولیس کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لئے ایک جامع منصوبہ پیش کیا۔ انہوں نے تحقیقات کے معیارکو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا اور رول اف لاء روڈ کو مذید بہتر بنانے کے حوالے سفارشات پر تفصیلی گفتگو کی۔سلطان محمد خان نے متعلقہ سرکاری اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے مذکورہ مجوزہ سفارشات مرتب کرنے پر جسٹس سسٹم سپورٹ پروگرام (جے ایس ایس پی)کے عہدیداروں  کا شکریہ ادا کیا۔ مذکورہ کمیٹی کا اگلا اجلاس جلد ہی بلایا جائے گا''۔

مزید :

صفحہ اول -