احتساب عدالت نے نیب کی خواجہ آصف کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

احتساب عدالت نے نیب کی خواجہ آصف کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 
احتساب عدالت نے نیب کی خواجہ آصف کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے ۔
تفصیلات مطابق احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو 14 جنوری کو دبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ، عدالت نے خواجہ آصف سے نیب آفس میں اہلیہ اور وکلاءکو ملاقات کی اجازت دیدی ہے ۔کیس کی سماعت کے وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے تمام ریکارڈ فراہم کیا جو مانگا گیا ، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کہاں سے ہیں ؟خواجہ آصف کے وکیل نے بتایا کہ میرا تعلق سیالکوٹ سے ہے ۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل شہبازشریف احسن اقبال کے گھر کے قریب سے نیب اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد ان کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا اور انہیں نیب لاہور دفتر لایا گیا ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -